ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ انتخابات:پہلے ووٹنگ کرنے والے 15,000 لوگوں کو ملا میڈل

میگھالیہ انتخابات:پہلے ووٹنگ کرنے والے 15,000 لوگوں کو ملا میڈل

Thu, 01 Mar 2018 00:28:00    S.O. News Service

شیلانگ ،28؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میگھالیہ میں کل ہوئے ووٹنگ میں پہلے ووٹنگ کرنے والے 15,000 ووٹروں کو انعام سے نوازاگیا ہے اور پہلے ووٹنگ میں حصہ لینے والے ووٹروں کو میڈل دیا گیا ہے۔چیف الیکشن افسر ایف آر کھارکونگور نے بتایا کہ اسمبلی کی 60سیٹوں میں سے 59 سیٹوں پر ہوئے ووٹنگ میں 3025 پولنگ مراکز میں سے سب پر سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والے پانچ ووٹروں کو میڈل سے سرافرازکیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے ووٹ ڈالنے والے ان ووٹروں میں سے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے سرگرم ووٹر بھی شامل تھے جنہیں صبح چھ بجے سے پہلے قطار میں کھڑا دیکھا گیا۔میگھالیہ میں تقریبا 75 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔


Share: